اس شخص کا بیان جو صرف دونوں رکن یمانی کو بوسہ دے اور محمد بن بکر نے بواسطہ ابن جریج، عمرو بن دینار، ابوالشعثاء سے روایت کیا ہے، انہوں نے بیان کیا، کون ہے جو خانہ کعبہ کی کسی چیز سے پرہیز کرے اور معاویہ رضی اللہ عنہ رکنوں کو چھوتے تھے، تو ان سے ابن عباس نے فرمایا کہ ہم لوگ ان دونوں کو نہیں چھوتے تھے ۔ معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا کہ خانہ کعبہ کی کوئی چیز چھوڑنے کی نہیں اور ابن زبیر رضی اللہ عنہ نے ان سب کو بوسہ دیتے تھے ۔
راوی: ابوالولید , لیث , ابن شہاب , سالم بن عبد اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ لَمْ أَرَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَلِمُ مِنْ الْبَيْتِ إِلَّا الرُّکْنَيْنِ الْيَمَانِيَيْنِ
ابوالولید، لیث، ابن شہاب، سالم بن عبداللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دونوں رکن یمانی کے سوا کسی چیز کو چھوتے نہیں دیکھا۔
Narrated Salim bin 'Abdullah that his father said:
"I have not seen the Prophet touching except the two Yemenite Corners (i.e. the ones facing Yemen)."