صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرنے کا بیان اور ابن عمر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ سعی دار بنی عباد سے بنی ابی حسین کے کوچوں تک ہے ۔
راوی: مکی بن ابراہیم , ابن جریج , عمروبن دینار , ابن عمر
حَدَّثَنَا الْمَکِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَکَّةَ فَطَافَ بِالْبَيْتِ ثُمَّ صَلَّی رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ سَعَی بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ ثُمَّ تَلَا لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ إِسْوَةٌ حَسَنَةٌ
مکی بن ابراہیم، ابن جریج، عمروبن دینار، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ کی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ تشریف لائے تو خانہ کعبہ کا طواف کیا، پھر دو رکعت نماز پڑھی، پھر صفا و مروہ کے درمیان سعی کی، پھر یہ آیت تلاوت کی کہ تمہارے لئے اللہ کے رسول میں بہترین نمونہ ہے۔
Narrated 'Amr bin Dinar:
I heard Ibn 'Umar saying, "The Prophet arrived at Mecca and performed Tawaf of the Ka'ba and then offered a two-Rakat prayer and then performed Tawaf between Safa and Marwa." Ibn 'Umar then recited (the verse): "Verily! In Allah's Apostle (p.b.u.h) you have a good example. "
________________________________________