صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 1581

حائضہ خانہ کعبہ کے طواف کے سوا تمام ارکان بجالائے اور جب صفا اور مروہ کے درمیان بغیر وضو کے سعی کرے ۔

راوی: عبداللہ بن یوسف , مالک , عبدالرحمن بن قاسم

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا قَالَتْ قَدِمْتُ مَکَّةَ وَأَنَا حَائِضٌ وَلَمْ أَطُفْ بِالْبَيْتِ وَلَا بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ قَالَتْ فَشَکَوْتُ ذَلِکَ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ افْعَلِي کَمَا يَفْعَلُ الْحَاجُّ غَيْرَ أَنْ لَا تَطُوفِي بِالْبَيْتِ حَتَّی تَطْهُرِي

عبداللہ بن یوسف، مالک، عبدالرحمن بن قاسم اپنے والد سے وہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں۔ انہوں نے بیان کیا کہ میں اس حال میں مکہ آئی کہ میں حائضہ تھی اور میں نے خانہ کعبہ کا طواف نہیں کیا تھا۔ اور نہ صفا اور مروہ کا طواف کیا تھا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی شکایت کی، تو آپ نے فرمایا کہ تم اس طرح کرو جس طرح تمام حاجی کرتے ہیں، مگر یہ کہ جب تک پاک نہ ہوجاؤ خانہ کعبہ کا طواف نہ کرو۔

Narrated 'Aisha:
I was menstruating when I reached Mecca. So, I neither performed Tawaf of the Ka'ba, nor the Tawaf between Safa and Marwa. Then I informed Allah's Apostle about it. He replied, "Perform all the ceremonies of Hajj like the other pilgrims, but do not perform Tawaf of the Ka'ba till you get clean (from your menses)."
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں