صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 1598

عرفہ میں ٹھہر نے کا بیان ۔

راوی: فروہ بن ابی مغراء علی بن مسہر , ہشام بن عروہ , عروہ

حَدَّثَنَا فَرْوَةُ بْنُ أَبِي الْمَغْرَائِ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ قَالَ عُرْوَةُ کَانَ النَّاسُ يَطُوفُونَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ عُرَاةً إِلَّا الْحُمْسَ وَالْحُمْسُ قُرَيْشٌ وَمَا وَلَدَتْ وَکَانَتْ الْحُمْسُ يَحْتَسِبُونَ عَلَی النَّاسِ يُعْطِي الرَّجُلُ الرَّجُلَ الثِّيَابَ يَطُوفُ فِيهَا وَتُعْطِي الْمَرْأَةُ الْمَرْأَةَ الثِّيَابَ تَطُوفُ فِيهَا فَمَنْ لَمْ يُعْطِهِ الْحُمْسُ طَافَ بِالْبَيْتِ عُرْيَانًا وَکَانَ يُفِيضُ جَمَاعَةُ النَّاسِ مِنْ عَرَفَاتٍ وَيُفِيضُ الْحُمْسُ مِنْ جَمْعٍ قَالَ وَأَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ هَذِهِ الْآيَةَ نَزَلَتْ فِي الْحُمْسِ ثُمَّ أَفِيضُوا مِنْ حَيْثُ أَفَاضَ النَّاسُ قَالَ کَانُوا يُفِيضُونَ مِنْ جَمْعٍ فَدُفِعُوا إِلَی عَرَفَاتٍ

فروہ بن ابی مغراء علی بن مسہر، ہشام بن عروہ، عروہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ حمس کے سوا تمام لوگ جاہلیت کے زمانہ میں ننگے ہو کر طواف کرتے تھے، جس سے مراد قریش اور ان کی اولاد ہیں اور حمس نیکی سمجھ کر لوگوں کو کپڑے دیا کرتے تھے، مرد مرد کو کپڑے دیتا تھا اور اس میں طواف کرتا، عورت عورت کو کپڑے دیتی اور اس میں طواف کرتی، جس کو قریش کپڑے نہ دیتے، وہ ننگا طواف کرتا، عام لوگوں کی جماعت عرفات سے واپس ہوتی، مگر حمس مزدلفہ سے واپس ہوتے، ہشام کا بیان ہے مجھ سے میرے والد نے بیان کیا انہوں نے عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کیا کہ یہ آیت حمس قریش ہی کے متعلق نازل ہوئی (ثُمَّ اَفِيْضُوْا مِنْ حَيْثُ اَفَاضَ النَّاسُ وَاسْتَغْفِرُوا اللّٰهَ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ) 2۔ البقرۃ : 199) چوں کہ یہ لوگ مزدلفہ سے لوٹ آتے تھے اس لئے وہ بھی عرفات کی طرف بھیجے گئے۔

Narrated 'Urwa:
During the pre-lslamic period of Ignorance, the people used to perform Tawaf of the Ka'ba naked except the Hums; and the Hums were Quraish and their offspring. The Hums used to give clothes to the men who would perform the Tawaf wearing them; and women (of the Hums) used to give clothes to the women who would perform the Tawaf wearing them. Those to whom the Hums did not give clothes would perform Tawaf round the Ka'ba naked. Most of the people used to go away (disperse) directly from 'Arafat but they (Hums) used to depart after staying at Al-Muzdalifa. 'Urwa added, "My father narrated that 'Aisha had said, 'The following verses were revealed about the Hums: Then depart from the place whence all the people depart–(2.199) 'Urwa added, "They (the Hums) used to stay at Al-Muzdalifa and used to depart from there (to Mina) and so they were sent to 'Arafat (by Allah's order)."

یہ حدیث شیئر کریں