صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 1602

عرفہ اور مزدلفہ کے درمیان اترنے کا بیان۔

راوی: قتیبہ , اسمعیل بن جعفر , محمد بن ابی حرملہ , کریب (ابن عباس کے غلام) اسامہ بن زید

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي حَرْمَلَةَ عَنْ کُرَيْبٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ قَالَ رَدِفْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عَرَفَاتٍ فَلَمَّا بَلَغَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الشِّعْبَ الْأَيْسَرَ الَّذِي دُونَ الْمُزْدَلِفَةِ أَنَاخَ فَبَالَ ثُمَّ جَائَ فَصَبَبْتُ عَلَيْهِ الْوَضُوئَ فَتَوَضَّأَ وُضُوئًا خَفِيفًا فَقُلْتُ الصَّلَاةُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ الصَّلَاةُ أَمَامَکَ فَرَکِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّی أَتَی الْمُزْدَلِفَةَ فَصَلَّی ثُمَّ رَدِفَ الْفَضْلُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَدَاةَ جَمْعٍ قَالَ کُرَيْبٌ فَأَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ الْفَضْلِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَزَلْ يُلَبِّي حَتَّی بَلَغَ الْجَمْرَةَ

قتیبہ، اسماعیل بن جعفر، محمد بن ابی حرملہ، کریب (ابن عباس کے غلام) اسامہ بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں عرفات سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سواری پر بیٹھا جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بائیں گھاٹی کے پاس پہنچے جو مزدلفہ سے نیچے ہے، تو آپ نے سواری بٹھائی اور استنجاء کیا، پھر آئے تو میں نے آپ پر وضو کا پانی ڈالا، آپ نے ہلکا سا وضو کیا، میں نے عرض کیا نماز، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نماز آگے چل کر پڑھوں گا پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سوار ہوئے، یہاں تک کہ مزدلفہ آئے، آپ نے نماز پڑھی پھر مزدلفہ کی صبح کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ فضل سوار ہوئے، کریب کا بیان ہے کہ مجھ سے عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بواسطہ فضل بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم برابر لبیک کہتے رہے یہاں تک جمرہ عقبہ پر پہنچے۔

Narrated Usama bin Zaid
rode behind Allah's Apostle from 'Arafat and when Allah's Apostle reached the mountain pass on the left side which is before Al-Muzdalifa he made his camel kneel and then urinated, and then I poured water for his ablution. He performed light ablution and then I said to him: (Is it the time for) the prayer, O Allah's Apostle!" He replied, "The (place of) prayer is ahead of you (i.e. at Al-Muzdalifa)." So Allah's Apostle rode till he reached Al-Muzdalifa and then he offered the prayer (there) . Then in the morning (10th Dhul-Hijja) Al-Faql (bin Abbas) rode behind Allah's Apostle. Kuraib, (a sub-narrator) said that 'Abdullah bin Abbas narrated from Al-Fadl, "Allah's Apostle (p.b.u.h) kept on reciting Talbiya (during the journey) till he reached the Jamra." (Jamrat-al-Aqaba)
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں