مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ خرچ کرنے کی فضیلت اور بخل کی کراہت کا بیان ۔ حدیث 385

صدقہ دافع بلاء ہے

راوی:

وعن علي رضي الله عنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " بادروا بالصدقة فإن البلاء لا يتخطاها " . رواه رزين

حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ اللہ کی راہ میں خرچ کرنے میں جلدی کرو (یعنی موت یا بیماری سے پہلے صدقہ دو کیونکہ صدقہ دینے سے بلا نہیں بڑھتی یعنی اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے بلائیں ٹلتی ہیں۔ (رزین)

یہ حدیث شیئر کریں