قربانی کے جانور کو جھول ڈالنے کا بیان اور ابن عمر رضی اللہ عنہ جھول کو صرف کوہان کی جگہ سے پھاڑتے تھے اور جب ذبح کرلیتے تو جھول اس ڈر سے اتار دیتے کہ خون کی وجہ سے خراب نہ ہوجائے پھر اس کو خیرات کردیتے ۔
راوی: قبیصہ , سفیان , ابن ابی نجیح , مجاہد , عبدالرحمن بن ابی لیلی , علی
حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَتَصَدَّقَ بِجِلَالِ الْبُدْنِ الَّتِي نَحَرْتُ وَبِجُلُودِهَا
قبیصہ، سفیان، ابن ابی نجیح، مجاہد، عبدالرحمن بن ابی لیلی، حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ قربانی کا جانور جو میں نے ذبح کیا تھا اس کے جھول اور کھال کو خیرات کردوں۔
Narrated 'Ali:
Allah's Apostle ordered me to give in charity the skin and the coverings of the Budn which I had slaughtered.