صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 1642

اس شخص کا بیان جو اپنے ہاتھ سے نحر کرے ۔

راوی: سہل بن بکار , وہیب , ایوب , ابوقلابہ , انس

حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ بَکَّارٍ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَنَسٍ وَذَکَرَ الْحَدِيثَ قَالَ وَنَحَرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ سَبْعَ بُدْنٍ قِيَامًا وَضَحَّی بِالْمَدِينَةِ کَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ أَقْرَنَيْنِ مُخْتَصَرًا

سہل بن بکار، وہیب، ایوب، ابوقلابہ، انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں اور حدیث کو مختصر طور پر بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے سات اونٹ کھڑے کر کے ذبح کئے، اور مدینہ میں دو ابلق سینگ والے مینڈھے ذبح کئے۔

Narrated Sahl bin Bakkar:
The narration of Anas abridged, saying, "The Prophet slaughtered seven Budn (camels) while standing, with his own hands. On the day of 'Id-ul-Adha he slaughtered (sacrificed) two horned rams, black and white in color.
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں