صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 1655

سر منڈانے سے پہلے ذبح کرنے کا بیان۔

راوی: عبدان , عبدان کے والد (عثمان) شعبہ , قیس بن مسلم , طارق بن شہاب ابوموسی

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ شُعْبَةَ عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي مُوسَی رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَدِمْتُ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ بِالْبَطْحَائِ فَقَالَ أَحَجَجْتَ قُلْتُ نَعَمْ قَالَ بِمَا أَهْلَلْتَ قُلْتُ لَبَّيْکَ بِإِهْلَالٍ کَإِهْلَالِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَحْسَنْتَ انْطَلِقْ فَطُفْ بِالْبَيْتِ وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ ثُمَّ أَتَيْتُ امْرَأَةً مِنْ نِسَائِ بَنِي قَيْسٍ فَفَلَتْ رَأْسِي ثُمَّ أَهْلَلْتُ بِالْحَجِّ فَکُنْتُ أُفْتِي بِهِ النَّاسَ حَتَّی خِلَافَةِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَذَکَرْتُهُ لَهُ فَقَالَ إِنْ نَأْخُذْ بِکِتَابِ اللَّهِ فَإِنَّهُ يَأْمُرُنَا بِالتَّمَامِ وَإِنْ نَأْخُذْ بِسُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَحِلَّ حَتَّی بَلَغَ الْهَدْيُ مَحِلَّهُ

عبدان، عبدان کے والد (عثمان) شعبہ، قیس بن مسلم، طارق بن شہاب ابوموسی سے روایت کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا بطحاء میں تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا تم نے حج کرلیا؟ میں نے کہا کہ ہاں، آپ نے پوچھا تم نے کس چیز کا احرام باندھا تھا؟ میں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے احرام کی طرح احرام باندھا تھا، آپ نے فرمایا تو نے اچھا کیا، اب جاؤ چنانچہ میں نے خانہ کعبہ اور صفا اور مروہ کا طواف کیا پھر میں بنی قیس کی کسی عورت کے پاس آیا اور اس نے میرے سر کی جوئیں نکالیں، پھر میں نے حج کا احرام باندھا، میں حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خلافت کے وقت تک لوگوں کو یہی فتوی دیتا تھا، میں نے ان سے یہ بیان کیا تو انہوں نے کہا اگر کتاب اللہ پر عمل کرتے ہیں تو وہ ہمیں پورا کرنے کا حکم دیتا ہے اور اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرتے ہیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت احرام سے باہر نہ ہوئے جب تک کہ قربانی اپنے ٹھکانے پر نہ پہنچ گئی۔

Narrated Abu Musa:
came upon Allah's Apostle when he was at Al-Bat-ha. He asked me, "Have you intended to perform the Hajj?" I replied in the affirmative. He asked, "For what have you assumed lhram?" I replied," I have assumed Ihram with the same intention as that of the Prophet ." The Prophet said, "You have done well! Go and perform Tawaf round the Ka'ba and between Safa and Marwa." Then I went to one of the women of Bani Qais and she took out lice from my head. Later, I assumed the Ihram for Hajj. So, I used to give this verdict to the people till the caliphate of 'Umar. When I told him about it, he said, "If we take (follow) the Holy Book, then it orders us to complete Hajj and 'Umra (Hajj-at-Tamattu') and if we follow the tradition of Allah's Apostle then Allah's Apostle did not finish his lhram till the Hadi had reached its destination (had been slaughtered). (i.e. Hajj-al-Qiran). (See Hadith No. 630)

یہ حدیث شیئر کریں