اس شخص کا بیان جواحرام کے وقت اپنے سر کے بالوں کو جمالے اور احرام سے نکلتے وقت حلق کرانے کا بیان ۔
راوی: عبداللہ بن یوسف , مالک , نافع , ابن عمر حفصہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ حَفْصَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ أَنَّهَا قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا شَأْنُ النَّاسِ حَلُّوا بِعُمْرَةٍ وَلَمْ تَحْلِلْ أَنْتَ مِنْ عُمْرَتِکَ قَالَ إِنِّي لَبَّدْتُ رَأْسِي وَقَلَّدْتُ هَدْيِي فَلَا أَحِلُّ حَتَّی أَنْحَرَ
عبداللہ بن یوسف، مالک، نافع، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کیا حضرت حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا بات ہے کہ لوگوں نے عمرہ کے بعد احرام کھول ڈالا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم احرام سے باہر نہیں ہوئے، آپ نے فرمایا کہ میں نے اپنے سر کی تلبید (بالوں کا جما لینا) کی ہے، اور ہدی کے جانور کے گلے میں ہار ڈال دیا ہے، اس لئے جب تک قربانی نہ کرلوں احرام سے باہر نہیں ہو سکتا۔
Narrated Ibn 'Umar:
Hafsa said, "O Allah's Apostle! What is wrong with the people; they finished their Ihram after performing 'Umra, but you have not finished it after your 'Umra?" He replied, "I matted my hair and have garlanded my Hadi. So, I cannot finish my Ihram till I slaughter (my Hadi). "
________________________________________