صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 1659

احرام کھولتے وقت سر منڈانے یا بال کتروانے کا بیان ۔

راوی: عیاش بن ولید , محمد بن فضیل , عمارہ بن قعقاع , ابوزرعہ , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا عَيَّاشُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ الْقَعْقَاعِ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ قَالُوا وَلِلْمُقَصِّرِينَ قَالَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ قَالُوا وَلِلْمُقَصِّرِينَ قَالَهَا ثَلَاثًا قَالَ وَلِلْمُقَصِّرِينَ

عیاش بن ولید، محمد بن فضیل، عمارہ بن قعقاع، ابوزرعہ، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے اللہ! سر منڈانے والوں کو بخش دے، لوگوں نے عرض کیا اور بال کتروانے والوں کو یا رسول اللہ!صلی اللہ علیہ وسلم آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے اللہ! سر منڈانے والوں کو بخش دے، اور لوگوں نے کہا اور بال کتروانے والوں کو یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! اس کو تین بار کہا اور چوتھی بار آپ نے فرمایا اور بال کتروانے والوں کو بھی۔

Narrated Abu Huraira:
Allah's Apostle said, "O Allah! Forgive those who get their heads shaved." The people asked. "Also those who get their hair cut short?" The Prophet said, "O Allah! Forgive those who have their heads shaved." The people said, "Also those who get their hair cut short?" The Prophet (invoke Allah for those who have their heads shaved and) at the third time said, "also (forgive) those who get their hair cut short."
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں