قیامت کے دن مومن کا سایہ اس کا صدقہ ہوگا
راوی:
وعن مرثد بن عبد الله قال : حدثني بعض أصحاب رسول الله صلى الله عليه و سلم أنه سمع رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : " إن ظل المؤمن يوم القيامة صدقته " . رواه أحمد
حضرت مرثد بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعض صحابہ نے مجھ سے یہ حدیث بیان کی کہ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا قیامت کے دن مومن کا سایہ اس کا صدقہ ہو گا۔ (احمد)
تشریح
جس طرح سائبان دھوپ کی گرمی اور تپش سے بچاتا ہے اسی طرح قیامت کے دن صدقہ نجات اور آرام و راحت کا سبب ہو گا یا یہ کہ قیامت کے دن صدقہ کو یا اس کے ثواب کو سائبان کی شکل دے کر صدقہ دینے والے کے سر پر تان دیا جائے گا تاکہ وہ اس دن کی گرمی سے بچ جائے۔