صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 1686

طواف وداع کرنے کا بیان ۔

راوی: اصبغ بن فرض , ابن وہب , عمرو بن حارث , قتادہ , انس بن مالک

حَدَّثَنَا أَصْبَغُ بْنُ الْفَرَجِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ عَنْ قَتَادَةَ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حَدَّثَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ ثُمَّ رَقَدَ رَقْدَةً بِالْمُحَصَّبِ ثُمَّ رَکِبَ إِلَی الْبَيْتِ فَطَافَ بِهِ تَابَعَهُ اللَّيْثُ حَدَّثَنِي خَالِدٌ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حَدَّثَهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

اصبغ بن فرج، ابن وہب، عمرو بن حارث، قتادہ، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر اور عصر اور مغرب اور عشاء کی نماز پڑھی پھر محصب میں تھوڑی دیر سو رہے پھر سوار ہو کر خانہ کعبہ کی طرف گئے تو اس کا طواف کیا، لیث نے بواسطہ خالد، سعید، قتادہ انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متابع حدیث روایت کی ہے۔

Narrated Anas bin Malik:
The Prophet offered the Zuhr, 'Asr, Maghrib and the 'Isha' prayers and slept for a while at a place called Al-Mahassab and then rode to the Ka'ba and performed Tawaf round it .

یہ حدیث شیئر کریں