مکہ میں داخل ہونے سے پہلے ذی طویٰ میں اور مکہ سے واپسی کے وقت اس بطحاء میں اترنے کا بیان جو ذی الحلیفہ میں ہے۔
راوی: عبداللہ بن عبدالوہاب , خالد بن حارث
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ قَالَ سُئِلَ عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ الْمُحَصَّبِ فَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ قَالَ نَزَلَ بِهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعُمَرُ وَابْنُ عُمَرَ وَعَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا کَانَ يُصَلِّي بِهَا يَعْنِي الْمُحَصَّبَ الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ أَحْسِبُهُ قَالَ وَالْمَغْرِبَ قَالَ خَالِدٌ لَا أَشُکُّ فِي الْعِشَائِ وَيَهْجَعُ هَجْعَةً وَيَذْکُرُ ذَلِکَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
عبداللہ بن عبدالوہاب، خالد بن حارث بیان کرتے ہیں کہ عبیداللہ سے محصب کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے نافع کا قول نقل کیا کہ اس جگہ پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور عمر اور ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اترے اور نافع سے روایت کیا ہے کہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ وہاں یعنی محصب میں ظہر اور عصر کی نماز پڑھتے تھے، میں خیال کرتا ہوں کہ انہوں نے کہا کہ مغرب کی نماز پڑھی، خالد کا بیان کیا ہے مجھے عشاء کے متعلق شک نہیں ہے کہ وہاں تھوڑی دیر سوتے اور یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے۔
Narrated Khalid bin Al-Harith:
'Ubaidullah was asked about Al Mahassab. 'Ubaidullah narrated: Nafi' said, 'Allah's Apostles, 'Umar and Ibn 'Umar camped there." Nafi' added, "Ibn 'Umar used to offer the Zuhr and 'Asr prayers at it (i.e. Al-Mahassab)." I think he mentioned the Maghrib prayer also. I said, "I don't doubt about 'Isha' (i.e. he used to offer it there also), and he used to sleep there for a while. He used to say, 'The Prophet used to do the same.' "