نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے عمرے کئے؟
راوی: قتیبہ , جریر , منصور , مجاہد
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ دَخَلْتُ أَنَا وَعُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ الْمَسْجِدَ فَإِذَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا جَالِسٌ إِلَی حُجْرَةِ عَائِشَةَ وَإِذَا نَاسٌ يُصَلُّونَ فِي الْمَسْجِدِ صَلَاةَ الضُّحَی قَالَ فَسَأَلْنَاهُ عَنْ صَلَاتِهِمْ فَقَالَ بِدْعَةٌ ثُمَّ قَالَ لَهُ کَمْ اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَرْبَعًا إِحْدَاهُنَّ فِي رَجَبٍ فَکَرِهْنَا أَنْ نَرُدَّ عَلَيْهِ قَالَ وَسَمِعْنَا اسْتِنَانَ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ فِي الْحُجْرَةِ فَقَالَ عُرْوَةُ يَا أُمَّاهُ يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ أَلَا تَسْمَعِينَ مَا يَقُولُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَتْ مَا يَقُولُ قَالَ يَقُولُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اعْتَمَرَ أَرْبَعَ عُمَرَاتٍ إِحْدَاهُنَّ فِي رَجَبٍ قَالَتْ يَرْحَمُ اللَّهُ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَا اعْتَمَرَ عُمْرَةً إِلَّا وَهُوَ شَاهِدُهُ وَمَا اعْتَمَرَ فِي رَجَبٍ قَطُّ
قتیبہ، جریر، منصور، مجاہد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں اور عروہ بن زبیر مسجد میں داخل ہوتے دیکھا کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے حجرے کے پاس بیٹھے ہیں اور لوگ چاشت کی نماز پڑھ رہے ہیں، تو ہم نے ان سے لوگوں کی نماز کے متعلق پوچھا انہوں نے فرمایا کہ یہ بدعت ہے، پھر ان سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے عمرے کئے؟ انہوں نے بتلایا چار، پہلا عمرہ رجب میں کیا تھا ہم لوگوں نے ان کی بات کا رد کرنا نامناسب سمجھا، تو ہم نے ام المومنین عائشہ کے مسواک کرنے کی آواز سنی عروہ نے پکارا اور کہا یا ام المومنین کیا آپ نہیں سن رہی ہیں جو ابوعبدالرحمن کہہ رہے ہیں انہوں نے کہا کیا کہہ رہے ہو؟ عروہ نے بیان کیا کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چار عمرے کئے پہلا عمرہ رجب میں کیا حضرت عائشہ نے فرمایا اللہ تعالیٰ ابوعبدالرحمن پر رحم کرے آپ نے کوئی عمرہ بھی ایسا نہیں کیا جس میں ابوعبدالرحمن شریک نہ ہوئے ہوں اور آپ نے رجب میں کوئی عمرہ نہیں کیا۔
Narrated Mujahid:
Ursa bin AzZubair and I entered the Mosque (of the Prophet) and saw 'Abdullah bin Umar sitting near the dwelling place of Aisha and some people were offering the Duha prayer. We asked him about their prayer and he replied that it was a heresy. He (Ursa) then asked him how many times the Prophet had performed 'Umra. He replied, 'Four times; one of them was in the month of Rajab." We disliked to contradict him. Then we heard 'Aisha, the Mother of faithful believers cleaning her teeth with Siwak in the dwelling place. 'Ursa said, "O Mother! O Mother of the believers! Don't you hear what Abu 'Abdur Rahman is saying?" She said, "What does he say?" 'Ursa said, "He says that Allah's Apostle performed four 'Umra and one of them was in the month of Rajab." 'Aisha said, "May Allah be merciful to Abu 'Abdur Rahman! The Prophet did not perform any 'Umra except that he was with him, and he never performed any 'Umra in Rajab."