صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ عمرہ کا بیان ۔ حدیث 1745

اللہ تعالی کے قول فلا رفث کا بیان

راوی: سلیمان بن حرب , شعبہ , منصور , ابوحازم , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مَنْصُورٍ سَمِعْتُ أَبَا حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ حَجَّ هَذَا الْبَيْتَ فَلَمْ يَرْفُثْ وَلَمْ يَفْسُقْ رَجَعَ کَمَا وَلَدَتْهُ أُمُّهُ

سلیمان بن حرب، شعبہ، منصور، ابوحازم ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے اس گھر کا حج کیا اور جماع نہیں کیا اور نہ گناہ کی بات کی تو وہ حج سے واپسی پر ایسا بے گناہ ہوگا جیسا کہ ماں کے جننے کے وقت بے گناہ ہوتا ہے۔

Narrated Abu Huraira:
Allah's Apostle said, "Whoever performs Hajj to this House (Ka'ba) and does not approach his wife for sexual relations nor commits sins (while performing Hajj), he will come out as sinless as a newly-born child. (Just delivered by his mother)."

یہ حدیث شیئر کریں