صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ عمرہ کا بیان ۔ حدیث 1755

محرم کون سے جانور مارسکتا ہے

راوی: اصبغ , عبداللہ بن وہب , یونس , ابن شہاب , سالم , عبداللہ بن عمر

حَدَّثَنَا أَصْبَغُ بْنُ الْفَرَجِ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمٍ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَتْ حَفْصَةُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَمْسٌ مِنْ الدَّوَابِّ لَا حَرَجَ عَلَی مَنْ قَتَلَهُنَّ الْغُرَابُ وَالْحِدَأَةُ وَالْفَأْرَةُ وَالْعَقْرَبُ وَالْکَلْبُ الْعَقُورُ

اصبغ، عبداللہ بن وہب، یونس، ابن شہاب، سالم، عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت حفصہ نے بیان کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پانچ جانور موذی ہیں ان کو حرم میں قتل کیا جا سکتا ہے، کوا، چیل، بچھو، چوہا اور کاٹنے والا کتا۔

Narrated Hafsa:
Allah's Apostle said, "It is not sinful (of a Muhrim) to kill five kinds of animals, namely: the crow, the kite, the mouse, the scorpion and the rabid dog."

یہ حدیث شیئر کریں