محرم کے پچھنے لگوانے کا بیان اور ابن عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے بیٹے کو داغ دلوایا اس حال میں کہ وہ محرم تھے اور ایسی دوا لگاسکتا ہے جس میں خوشبو نہ ہو۔
راوی: علی بن عبداللہ , سفیان , عمرو
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ قَالَ لَنَا عَمْرٌو أَوَّلُ شَيْئٍ سَمِعْتُ عَطَائً يَقُولُ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ احْتَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ ثُمَّ سَمِعْتُهُ يَقُولُ حَدَّثَنِي طَاوُسٌ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ فَقُلْتُ لَعَلَّهُ سَمِعَهُ مِنْهُمَا
علی بن عبداللہ ، سفیان، عمرو نے بیان کیا کہ سب سے پہلے حدیث جو میں نے عطاء سے سنی وہ یہ ہے کہ انہوں نے بیان کیا میں نے ابن عباس کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنے لگوائے اس حال میں کہ احرام باندھے ہوئے تھے۔ پھر میں نے عمرو کو کہتے ہوئے سنا کہ مجھ سے طاؤس نے بواسطہ ابن عباس بیان کی میں نے کہا کہ شاید اس حدیث کو طاؤس اور عطاء دونوں سے سنا ہوگا۔
Narrated Ibn Abbas:
Allah's Apostle was cupped while he was in a state of Ihram