صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ عمرہ کا بیان ۔ حدیث 1776

محرم کا بیان جو عرفات میں مرجائے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم دیا کہ اسکی طرف سے حج کرکے باقی ارکان ادا کئے جائیں ۔

راوی: سلیمان بن حرب , حماد , ایوب , سعید بن جبیر , ابن عباس

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ بَيْنَا رَجُلٌ وَاقِفٌ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَةَ إِذْ وَقَعَ عَنْ رَاحِلَتِهِ فَوَقَصَتْهُ أَوْ قَالَ فَأَوْقَصَتْهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اغْسِلُوهُ بِمَائٍ وَسِدْرٍ وَکَفِّنُوهُ فِي ثَوْبَيْنِ وَلَا تَمَسُّوهُ طِيبًا وَلَا تُخَمِّرُوا رَأْسَهُ وَلَا تُحَنِّطُوهُ فَإِنَّ اللَّهَ يَبْعَثُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُلَبِّيًا

سلیمان بن حرب، حماد، ایوب، سعید بن جبیر، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں اس اثناء میں ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عرفہ میں کھڑا تھا کہ اچانک وہ اپنی سواری سے گر پڑا اس سواری نے اس کی گردن توڑ دی۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو پانی اور بیری سے غسل دو، اس کو دو کپڑوں میں کفن دو اس کو خوشبو نہ لگاؤ اور نہ اس کے سر کو ڈھا نپو اور نہ اسے حنوط لگاؤ کیونکہ اللہ تعالیٰ اس کو قیامت کے دن لبیک کہتا ہوا اٹھائے گا۔

Narrated Ibn 'Abbas:
While a man was standing with the Prophet at 'Arafat, he fell from his Mount and his neck was crushed by it. The Prophet said, "Wash the deceased with water and Sidr and shroud him in two pieces of cloth, and neither perfume him nor cover his head, for Allah will resurrect him on the Day of Resurrection and he will be reciting Talbiya."

یہ حدیث شیئر کریں