سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ مقدمہ دارمی ۔ حدیث 46

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جو فضیلت عطا کی گئی۔

راوی:

أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ حَدَّثَنِي الْحَكَمُ بْنُ أَبَانَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ إِنَّ اللَّهَ فَضَّلَ مُحَمَّدًا عَلَى الْأَنْبِيَاءِ وَعَلَى أَهْلِ السَّمَاءِ فَقَالُوا يَا ابْنَ عَبَّاسٍ بِمَ فَضَّلَهُ عَلَى أَهْلِ السَّمَاءِ قَالَ إِنَّ اللَّهَ قَالَ لِأَهْلِ السَّمَاءِ وَمَنْ يَقُلْ مِنْهُمْ إِنِّي إِلَهٌ مِنْ دُونِهِ فَذَلِكَ نَجْزِيهِ جَهَنَّمَ كَذَلِكَ نَجْزِي الظَّالِمِينَ الْآيَةَ وَقَالَ اللَّهُ لِمُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا لِيَغْفِرَ لَكَ اللَّهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ قَالُوا فَمَا فَضْلُهُ عَلَى الْأَنْبِيَاءِ قَالَ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ رَسُولٍ إِلَّا بِلِسَانِ قَوْمِهِ لِيُبَيِّنَ لَهُمْ الْآيَةَ وَقَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لِمُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا كَافَّةً لِلنَّاسِ فَأَرْسَلَهُ إِلَى الْجِنِّ وَالْإِنْسِ

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں بے شک اللہ نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام انبیاء پر فضیلت عطا کی اور آسمان کی جملہ مخلوقات پر فضیلت عطاکی لوگوں نے دریافت کیا اے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ ! اللہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو آسمان والوں پر کیسے فضیلت عطا کی؟ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے جواب دیا اللہ نے آسمان والوں سے یہ ارشاد فرمایا آیت (ترجمہ) " اور ان میں سے جو یہ کہے کہ اس کی بجائے میں معبود ہوں تو ہم اس کی جزاجہنم کردیں گے۔ ظلم کرنے والوں کو ہم اسی طرح جزا دیتے ہیں۔ " جب کہ اللہ نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ارشاد فرمایا آیت۔ " بے شک ہم نے تمہیں واضح فتح عطا کی تاکہ اللہ تمہارے گزشتہ اور آئندہ گناہوں کی مغفرت کردے۔
لوگوں نے دریافت کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی انبیاء پر فضیلت کیا ہے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ اللہ نے ارشاد فرمایا ہے۔ آیت۔ " ہم نے جو بھی رسول مبعوث کیا اسے اس کی قوم کی زبان کے ہمراہ مبعوث کیا تاکہ وہ اس قوم کے لئے واضح طور پر اللہ کے احکام بیان کردے۔ جبکہ اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ارشاد فرمایا۔ آیت۔ اور ہم نے تمہیں تمام بنی نوع انسان کی طرف مبعوث کیا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں