خدا کی راہ میں ایک دن نفل روزہ رکھنے کا اجر
راوی:
وعن أبي سعيد الخدري قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " من صام يوما في سبيل الله بعد الله وجهه عن النار سبعين خريفا "
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس شخص نے اللہ کی راہ میں (یعنی جہاد کے وقت یا یہ کہ خالص اللہ رب العزت کے لئے) ایک دن روزہ رکھا اللہ تعالیٰ اس کا منہ یعنی اس کی ذات کو (دوزخ کی) آگ سے ستر برس کی مسافت کے بقدر دور کر دے گا۔ (بخاری ومسلم)