آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہفتہ کے سب دنوں میں روزہ رکھتے تھے
راوی:
وعن عائشة رضي الله عنها قالت : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم يصوم من الشهر السبت والأحد والاثنين ومن الشهر الآخر الثلاثاء والأربعاء والخميس . رواه الترمذي
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی مہینہ میں ہفتہ، اتوار ، پیر کے دن اور کسی مہینہ میں منگل، بدھ جمعرات کے دن روزہ رکھا کرتے تھے۔ (ترمذی)
تشریح
پہلی حدیث میں جمعہ کے دن روزہ رکھنے کا ذکر تھا اور اس حدیث میں ہفتہ کے بقیہ دنوں کے بارہ میں ذکر کیا گیا ہے لہٰذا معلوم ہوا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہفتہ کے تمام دنوں میں روزہ رکھا کرتے تھے چونکہ تمام دن اللہ تعالیٰ ہی کے ہیں اس لئے آپ اسے مناسب نہیں سمجھتے تھے کہ بعض دنوں میں روزہ رکھیں اور بعض دنوں میں نہ رکھیں گویا اس بارہ میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عدل و اعتدال کی راہ اختیار کی ہوئی تھی۔