صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ روزے کا بیان ۔ حدیث 1884

بچوں کے روزے رکھنے کا بیان اور عمر رضی اللہ عنہ نے ایک نشہ باز سے رمضان میں فرمایا کہ توہلاک ہوجا ہمارے بچے روزے رکھتے ہیں (اور تو شراب پیتا ہے) اور اس پر حد جاری کی ۔

راوی: مسدد , بشر بن مفضل , خالد بن ذکوان , ربیع بنت معوذ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ ذَکْوَانَ عَنْ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذٍ قَالَتْ أَرْسَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَدَاةَ عَاشُورَائَ إِلَی قُرَی الْأَنْصَارِ مَنْ أَصْبَحَ مُفْطِرًا فَلْيُتِمَّ بَقِيَّةَ يَوْمِهِ وَمَنْ أَصْبَحَ صَائِمًا فَليَصُمْ قَالَتْ فَکُنَّا نَصُومُهُ بَعْدُ وَنُصَوِّمُ صِبْيَانَنَا وَنَجْعَلُ لَهُمْ اللُّعْبَةَ مِنْ الْعِهْنِ فَإِذَا بَکَی أَحَدُهُمْ عَلَی الطَّعَامِ أَعْطَيْنَاهُ ذَاکَ حَتَّی يَکُونَ عِنْدَ الْإِفْطَارِ

مسدد، بشر بن مفضل، خالد بن ذکوان، ربیع بنت معوذ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عاشورہ کی صبح انصار کے گاؤں میں کہلا بھیجا۔ جس نے صبح اس حال میں کی ہو کہ روزے سے نہ ہو تو وہ اپنا باقی دن پورا کرے اور جو شخص روزہ دار ہو تو وہ روزہ رکھے۔ ربیع کا بیان ہے کہ اس کے بعد ہم لوگ خود روزہ رکھتے اور اپنے بچوں کو روزہ رکھواتے اور ہم ان کے لئے روئی کی گڑیا بنا دیتے جب ان میں سے کوئی کھانے کے لئے روتا تو ہم انہیں وہ گڑیا دے دیتے یہاں تک کہ افطار کا وقت آجاتا۔

Narrated Ar-Rubi' bint Mu'awadh:
"The Prophet sent a messenger to the village of the Ansar in the morning of the day of 'Ashura' (10th of Muharram) to announce: 'Whoever has eaten something should not eat but complete the fast, and whoever is observing the fast should complete it.' "She further said, "Since then we used to fast on that day regularly and also make our boys fast. We used to make toys of wool for the boys and if anyone of them cried for, he was given those toys till it was the time of the breaking of the fast."

یہ حدیث شیئر کریں