صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ روزے کا بیان ۔ حدیث 1900

ہمیشہ روزہ رکھنے کا بیان۔

راوی: ابوالیمان , شعیب , زہری , سعید مسیب , ابوسلمہ بن عبدالرحمن , عبداللہ بن عمر

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ وَأَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو قَالَ أُخْبِرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنِّي أَقُولُ وَاللَّهِ لَأَصُومَنَّ النَّهَارَ وَلَأَقُومَنَّ اللَّيْلَ مَا عِشْتُ فَقُلْتُ لَهُ قَدْ قُلْتُهُ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي قَالَ فَإِنَّکَ لَا تَسْتَطِيعُ ذَلِکَ فَصُمْ وَأَفْطِرْ وَقُمْ وَنَمْ وَصُمْ مِنْ الشَّهْرِ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ فَإِنَّ الْحَسَنَةَ بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا وَذَلِکَ مِثْلُ صِيَامِ الدَّهْرِ قُلْتُ إِنِّي أُطِيقُ أَفْضَلَ مِنْ ذَلِکَ قَالَ فَصُمْ يَوْمًا وَأَفْطِرْ يَوْمَيْنِ قُلْتُ إِنِّي أُطِيقُ أَفْضَلَ مِنْ ذَلِکَ قَالَ فَصُمْ يَوْمًا وَأَفْطِرْ يَوْمًا فَذَلِکَ صِيَامُ دَاوُدَ عَلَيْهِ السَّلَام وَهُوَ أَفْضَلُ الصِّيَامِ فَقُلْتُ إِنِّي أُطِيقُ أَفْضَلَ مِنْ ذَلِکَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا أَفْضَلَ مِنْ ذَلِکَ

ابوالیمان، شعیب، زہری، سعید مسیب، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میرے متعلق رسول اللہ کو معلوم ہوا کہ میں کہتا ہوں کہ واللہ جب تک زندہ رہوں گا، دن کو روزہ رکھوں گا اور رات کو کھڑا ہوں گا۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا میرے ماں باپ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر فدا ہوں، میں نے ایسا کیا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تو ان کی طاقت نہیں رکھتا اس لئے تو روزہ رکھ اور افطار بھی کر اور رات کو عبادت کے لئے کھڑا بھی ہو اور سو بھی جا اور ہر مہینے میں تین دن روزے رکھ لیا کر اس لئے کہ ہر نیکی کا دس گنا اجر ملتا ہے اور یہ عمر بھر روزے رکھنے کے برابر ہے، میں نے عرض کیا میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایک دن روزہ رکھ اور دو دن افطار کر۔ میں نے عرض کیا کہ میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں۔ آپ نے فرمایا ایک دن روزہ رکھ اور ایک دن افطار کر۔ یہ داؤد علیہ السلام کا روزہ ہے اور یہ تمام روزوں سے افضل ہے میں نے عرض کیا کہ میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس سے افضل کوئی روزہ نہیں

Narrated 'Abdullah bin 'Amr:
Allah's Apostle was informed that I had taken an oath to fast daily and to pray (every night) all the night throughout my life (so Allah's Apostle came to me and asked whether it was correct): I replied, "Let my parents be sacrificed for you! I said so." The Prophet said, "You can not do that. So, fast for few days and give it up for few days, r ray and sleep. Fast three days a month as the reward of good deeds is multiplied ten times and that will be equal to one year of fasting." I replied, "I can do better than that." The Prophet said to me, "Fast one day and give up fasting for a day and that is the fasting of Prophet David and that is the best fasting." I said, "I have the power to fast better (more) than that." The Prophet said, "There is no better fasting than that."

یہ حدیث شیئر کریں