صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ روزے کا بیان ۔ حدیث 1919

قربانی کے دن روزہ رکھنے کا بیان ۔

راوی: حجاج بن منہال , شعبہ , عبدالمالک بن عمیر , قزعہ

حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ عُمَيْرٍ قَالَ سَمِعْتُ قَزَعَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَکَانَ غَزَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ غَزْوَةً قَالَ سَمِعْتُ أَرْبَعًا مِنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَعْجَبْنَنِي قَالَ لَا تُسَافِرْ الْمَرْأَةُ مَسِيرَةَ يَوْمَيْنِ إِلَّا وَمَعَهَا زَوْجُهَا أَوْ ذُو مَحْرَمٍ وَلَا صَوْمَ فِي يَوْمَيْنِ الْفِطْرِ وَالْأَضْحَی وَلَا صَلَاةَ بَعْدَ الصُّبْحِ حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ وَلَا بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّی تَغْرُبَ وَلَا تُشَدُّ الرِّحَالُ إِلَّا إِلَی ثَلَاثَةِ مَسَاجِدَ مَسْجِدِ الْحَرَامِ وَمَسْجِدِ الْأَقْصَی وَمَسْجِدِي هَذَا

حجاج بن منہال، شعبہ، عبدالمالک بن عمیر، قزعہ بیان کرتے ہیں میں نے ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا ہے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بارہ غزوہ کئے تھے۔ انہوں نے بیان کیا کہ میں نے چار باتیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنیں جو مجھے بہت زیادہ پسند آئیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عورت دو دن کا سفر نہ کرے۔ مگر اس حال میں کہ اس کا کوئی رشتہ دار ایسا ساتھ ہو، جس سے نکاح حرام ہے یا اس کا شوہر اس کے ساتھ ہو اور عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کے دنوں میں روزہ نہ رکھے۔ اور نہ فجر کے بعد نماز پڑھے، جب تک کہ آفتاب طلوع نہ ہو جائے اور عصر کے بعد جب تک کہ آفتاب غروب نہ ہو اور تین مسجدوں کے سوا کسی اور مسجد کے لئے سامان سفر نہ باندھے (وہ تین مسجدیں یہ ہیں) مسجد حرام، مسجد اقصیٰ، مسجد نبوی۔

Narrated Abu Said Al-Khudri:
(who fought in twelve Ghazawat in the company of the Prophet). I heard four things from the Prophet and they won my admiration. He said;
1. "No lady should travel on a journey of two days except with her husband or a Dhi-Mahram;
2. "No fasting is permissible on the two days of Id-ul-Fitr and 'Id-ul-Adha;
3. "No prayer (may be offered) after the morning compulsory prayer until the sun rises; and no prayer after the 'Asr prayer till the sun sets;
4. "One should travel only for visiting three Masajid (Mosques): Masjid-ul-Haram (Mecca), Masjid-ul-Aqsa (Jerusalem), and this (my) Mosque (at Medina)."

یہ حدیث شیئر کریں