نماز چاشت کے پڑھنے کے استحباب اور ان کی رکعتوں کی تعداد کے بیان میں
راوی: قتیبہ بن سعید , مروان بن معاویہ , عثمان بن حکیم , سعید بن یسار , ابن عباس
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا الْفَزَارِيُّ يَعْنِي مَرْوَانَ بْنَ مُعَاوِيَةَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ حَکِيمٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ يَسَارٍ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَقْرَأُ فِي رَکْعَتَيْ الْفَجْرِ فِي الْأُولَی مِنْهُمَا قُولُوا آمَنَّا بِاللَّهِ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْنَا الْآيَةَ الَّتِي فِي الْبَقَرَةِ وَفِي الْآخِرَةِ مِنْهُمَا آمَنَّا بِاللَّهِ وَاشْهَدْ بِأَنَّا مُسْلِمُونَ
قتیبہ بن سعید، مروان بن معاویہ، عثمان بن حکیم، سعید بن یسار، ابن عباس فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز فجر کی دونوں رکعتوں میں سے پہلی رکعت میں سورت البقرہ میں (قُولُوا آمَنَّا بِاللَّهِ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْنَا) پوری آیت اور ان دونوں رکعتوں میں سے دوسری رکعت میں (آمَنَّا بِاللَّهِ وَاشْهَدْ بِأَنَّا مُسْلِمُونَ) پڑھتے تھے۔
Ibn 'Abbas reported that the Messenger of Allah (may peace be upon him) used to recite in first of the two (supererogatory) rak'ahs of the dawn:" Say: We believed in Allah and what was revealed to us…" verses 285-286 from Surah Baqara, and in the second of the two: "I believe in Allah and I bear testimony that we are Muslims" (iii. 51).