آیت الکرسی اور سورت مومن کی ابتدائی آیت کی برکت
راوی:
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : من قرأ ( حم )
المؤمن إلى ( إليه المصير )
وآية الكرسي حين يصبح حفظ بهما حتى يمسي . ومن قرأ بهما حين يمسي حفظ بهما حتى يصبح " . رواه الترمذي والدرامي وقال الترمذي هذا حديث غريب
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص صبح کے وقت حم سے کہ وہ سورت مومن ہے الیہ المصیر تک اور آیت لکرسی پڑھے تو وہ ان کی برکت شام تک (ظاہری و باطنی آفات و بلاؤں ) سے محفوظ رہتا ہے اور جو شخص ان کو شام کے وقت پڑھے تو وہ ان کی برکت سے صبح تک محفوظ رہتا ہے ۔ ترمذی ، دارمی۔ اور امام ترمذی نے فرمایا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے۔
تشریح
حم سے الیہ المصیر تک سورت مومن کی یہ ابتدائی آیت یوں ہے۔ آیت (حٰم تَنْزِيْلُ الْكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الْعَزِيْزِ الْعَلِيْمِ Ą غَافِرِ الذَّنْ بِ وَقَابِلِ التَّوْبِ شَدِيْدِ الْعِقَابِ ذِي الطَّوْلِ لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ اِلَيْهِ الْمَصِيْرُ Ǽ ) 40۔غافر : 1) ۔ اس کتاب کا اتارا جانا خدائے غالب و دانا اللہ کی طرف سے ہے جو گناہ بخشنے والا اور توبہ قبول کرنے والا اور سخت عذاب دینے والا ہے اور صاحب کرم ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں اسی طرف لوٹ کر جانا ہے۔