مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ فضائل قرآن کا بیان ۔ حدیث 671

قل یا ایہا الکافرون کی فضیلت

راوی:

وعن فروة بن نوفل عن أبيه : أنه قال : يا رسول الله علمني شيئا أقوله إذا أويت إلى فراشي . فقال : " اقرأ ( قل يا أيها الكافرون )
فإنها براءة من الشرك " . رواه الترمذي وأبو داود والدارمي

حضرت فروہ بن نوفل اپنے والد مکرم سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! مجھے کوئی ایسی چیز (یعنی آیت یا سورت) سکھلا دیجئے جسے میں اپنے بستر پر جا کر (یعنی سونے سے پہلے) پڑھ لیا کروں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا قل یا ایہا الکافرون پڑھ لیا کرو کیونکہ یہ سورت شرک سے بیزاری ہے (لہذا اسے پڑھ کر سوؤگے اور مروگے تو تو حید پر مرو گے)۔ (ترمذی، ابوداؤد ، دارمی)

یہ حدیث شیئر کریں