مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ فضائل قرآن کا بیان ۔ حدیث 680

سورت فاتحہ شفا ہے

راوی:

وعن عبد الملك بن عمير مرسلا قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " في فاتحة الكتاب شفاء من كل داء " . رواه الدارمي والبيهقي في شعب الإيمان

حضرت عبدالملک بن عمیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بطریق ارسال روایت کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا سورت فاتحہ ہر بیماری کے لئے شفاء ہے۔ (دارمی، بیہقی)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی شخص سورت فاتحہ کو ایمان و یقین اور اعتقاد کے ساتھ پڑھے تو اس کی برکت سے دینی دنیاوی، ظاہری و باطنی غرض ہر قسم کی بیماری و مصیبت سے شفا و نجات حاصل ہوتی ہے۔
علماء لکھتے ہیں کہ کسی بھی قسم کے جسمانی و روحانی مرض میں سورت فاتحہ لکھ کر اسے چاٹنا ، پینا یا لٹکانا فائدہ پہنچاتا ہے اور مریض کو سکون حاصل ہوتا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں