رات کی نماز(تہجد) اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رات کی نماز کی رکعتوں کی تعداد اور وتر پڑھنے کے بیان میں
راوی: ابن نمیر , حنظلہ , قاسم بن محمد
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا حَنْظَلَةُ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ قَالَ سَمِعْتُ عَائِشَةَ تَقُولُ کَانَتْ صَلَاةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ اللَّيْلِ عَشَرَ رَکَعَاتٍ وَيُوتِرُ بِسَجْدَةٍ وَيَرْکَعُ رَکْعَتَيْ الْفَجْرِ فَتْلِکَ ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَکْعَةً
ابن نمیر، حنظلہ، قاسم بن محمد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کی نماز میں دس رکعتیں پڑھتے تھے اور ان کو ایک رکعت کے ذریعہ وتر بنالیتے اور فجر کی دو رکعت پڑھتے تو یہ تیرہ رکعتیں ہو گئیں۔
It is reported on the authority of 'A'isha that the prayer of Allah's Messenger (may peace be upon him) in the night consisted of ten rak'ahs. He observed a Witr and two rak'ahs (of Sunan) of the dawn prayer, and thus the total comes to thirteen rak'ahs.