مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ فضائل قرآن کا بیان ۔ حدیث 709

خدا کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ آواز

راوی:

وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " ما أذن الله لشيء ما أذن لنبي حسن الصوت بالقرآن يجهر به "

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ کسی بھی چیز کے لئے کان نہیں رکھتا یعنی کسی بھی چیز کی آواز کو قبول نہیں کرتا جیسا کہ وہ قرآن پڑھتے وقت نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوش گوئی کے لئے کان رکھتا ہے یعنی اسے پسند وقبول کرتا ہے جب کہ نبی بآواز بلند قرآن کریم پڑھتے ہیں۔ (بخاری ومسلم)

یہ حدیث شیئر کریں