ان روایات کا بیان جو گوشت بیچنے والے اور قصاب کے متعلق منقول ہیں ۔
راوی: عمرو بن حفص , حفص , اعمش , شقیق , ابن مسعود
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ قَالَ حَدَّثَنِي شَقِيقٌ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ جَائَ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ يُکْنَی أَبَا شُعَيْبٍ فَقَالَ لِغُلَامٍ لَهُ قَصَّابٍ اجْعَلْ لِي طَعَامًا يَکْفِي خَمْسَةً فَإِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَدْعُوَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَامِسَ خَمْسَةٍ فَإِنِّي قَدْ عَرَفْتُ فِي وَجْهِهِ الْجُوعَ فَدَعَاهُمْ فَجَائَ مَعَهُمْ رَجُلٌ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ هَذَا قَدْ تَبِعَنَا فَإِنْ شِئْتَ أَنْ تَأْذَنَ لَهُ فَأْذَنْ لَهُ وَإِنْ شِئْتَ أَنْ يَرْجِعَ رَجَعَ فَقَالَ لَا بَلْ قَدْ أَذِنْتُ لَهُ
عمرو بن حفص، حفص، اعمش، شقیق، ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ ایک انصاری جن کی کنیت ابوشعیب تھی آئے اور اپنے غلام سے جو قصاب تھا کہ کہ میرے لئے کھانا تیار کر جو پانچ آدمیوں کو کافی ہو، میں چاہتا ہوں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سمیت پانچ آدمیوں کی دعوت کروں مجھے آپ کے چہرے سے بھوک کا اثر معلوم ہوا چنانچہ ان لوگوں کو بلایا گیا تو ان کے ساتھ ایک آدمی اور بھی آگیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ شخص میرے ساتھ آگیا ہے اگر تم چاہو تو اسے بھی اجازت دو اگر تم چاہتے ہو کہ واپس ہو جائے تو لوٹ جائے انہوں نے کہا کہ نہیں بلکہ میں اسے بھی اجازت دیتا ہوں۔