صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ خرید وفروخت کے بیان ۔ حدیث 2003

اللہ تعالیٰ کا قول، کہ اے ایمان والو!سود کئی گنا کرکے نہ کھاؤ اور اللہ تعالیٰ سے ڈرو تاکہ تم کامیاب ہوجاؤ۔

راوی: آدم , ابن ابی ذئب , سعید مقبری , ابوہریرہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم

حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ الْمَقْبُرِيُّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَيَأْتِيَنَّ عَلَی النَّاسِ زَمَانٌ لَا يُبَالِي الْمَرْئُ بِمَا أَخَذَ الْمَالَ أَمِنْ حَلَالٍ أَمْ مِنْ حَرَامٍ

آدم، ابن ابی ذئب، سعید مقبری، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا کہ لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا کہ لوگ اس کی پرواہ نہیں کریں گے کہ حلال یا حرام کس ذریعہ سے مال حاصل کیا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں