صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ خرید وفروخت کے بیان ۔ حدیث 2012

درزی کا بیان ۔

راوی: عبداللہ بن یوسف , مالک , اسحق بن عبداللہ بن ابی طلحہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ إِنَّ خَيَّاطًا دَعَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِطَعَامٍ صَنَعَهُ قَالَ أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ فَذَهَبْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی ذَلِکَ الطَّعَامِ فَقَرَّبَ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُبْزًا وَمَرَقًا فِيهِ دُبَّائٌ وَقَدِيدٌ فَرَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَتَبَّعُ الدُّبَّائَ مِنْ حَوَالَيْ الْقَصْعَةِ قَالَ فَلَمْ أَزَلْ أُحِبُّ الدُّبَّائَ مِنْ يَوْمِئِذٍ

عبداللہ بن یوسف، مالک، اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن مالک کو کہتے ہوئے سنا کہ ایک درزی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کھانے کی دعوت دی جو اس نے آپ کے لئے تیار کیا تھا، انس بن مالک کا بیان ہے کہ میں بھی آپ کے ساتھ اس کھانے کی دعوت میں گیا اس نے رسول اللہ کے پاس روٹی اور شوربا جس میں کدو تھا اور بھنا ہوا گوشت لا کر رکھا، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ پیالے کے چاروں طرف سے کدو ڈھونڈ کر کھاتے تھے ان کا بیان ہے کہ میں اسی دن سے برابر کدو پسند کرنے لگا۔

Narrated Ishaq bin 'Abdullah bin Abu Talha:
I heard Anas bin Malik saying, "A tailor invited Allah's Apostle to a meal which he had prepared. " Anas bin Malik said, "I accompanied Allah's Apostle to that meal. He served the Prophet with bread and soup made with gourd and dried meat. I saw the Prophet taking the pieces of gourd from the dish." Anas added, "Since that day I have continued to like gourd."
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں