بیچنے والے اور خریدنے والے کو اختیار ہے جب تک کہ دونوں جدا نہ ہوئے ہوں، ابن عمر رضی اللہ عنہ شریح، شعبی، طاؤس، عطاء اور ابن ابی ملیکہ اسی کے قائل ہیں۔
راوی: عبداللہ بن یوسف , مالک , نافع , عبداللہ بن عمر
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْمُتَبَايِعَانِ کُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بِالْخِيَارِ عَلَی صَاحِبِهِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا إِلَّا بَيْعَ الْخِيَارِ
عبداللہ بن یوسف، مالک، نافع، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بائع (بچنے والا) اور مشتری (خریدنے والا اور بیچنے والا) ہر دو کو اختیار ہے جب تک کہ دونوں جدا نہ ہوئے ہوں مگر یہ کہ اختیار کی بیع ہو۔
Narrated Abdullah bin Umar: Allah's Apostle said, "Both the buyer and the seller have the option of cancelling or confirming a bargain unless they separate, or the sale is optional." (See Hadith No.320).