سختیوں میں قبولیت دعا کا خواہشمند فراخی کے وقت زیادہ دعا مانگے
راوی:
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " من سره أن يستجيب الله له عند الشدائد فليكثر الدعاء في الرخاء " . رواه الترمذي وقال : هذا حديث غريب
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس شخص کے لئے یہ بات پسندیدگی اور خوشی کا باعث ہو کہ تنگی اور سختی کے وقت اللہ تعالیٰ اس کی دعا قبول کرے تو اسے چاہئے کہ وہ وسعت فراخی کے زمانہ میں بہت دعا کرتا رہے۔ اس روایت کو ترمذی نے نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے۔