مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ دعاؤں کا بیان ۔ حدیث 778

کسی کے لئے دعا کرتے وقت اپنی ذات کو مقدم رکھو

راوی:

وعن أبي بن كعب قال : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم إذا ذكر أحدا فدعا له بدأ بنفسه رواه الترمذي وقال هذا حديث حسن غريب صحيح

حضرت ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کسی کا ذکر کرتے اور پھر اس کے لئے دعا کرتے (یعنی اس کے لئے دعا کرنے کا ارادہ کرتے ) تو پہلے اپنے لئے دعا کرنا شروع کرتے اس کے بعد اس شخص کے لئے دعا کرتے امام ترمذی نے اس روایت کو نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث غریب صحیح ہے۔

تشریح
اس حدیث میں امت کے لئے تعلیم ہے کہ اگر کوئی شخص کسی کے لئے دعا کرے تو اپنے لئے دعا کرے پھر اس شخص کے لئے کرے مثلا اس طرح دعا کرے۔ دعا (اللہم اغفرلی ولفلان)۔ اے اللہ میری اور فلاں شخص کی مغفرت فرما۔

یہ حدیث شیئر کریں