مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ دعاؤں کا بیان ۔ حدیث 780

وہ پانچ دعائیں جو رد نہیں ہوتی

راوی:

وعن ابن عباس رضي الله عنهما عن النبي صلى الله عليه و سلم قال " خمس دعوات يستجاب لهن : دعوة المظلوم حتى ينتصر ودعوة الحاج حتى يصدر ودعوة المجاهد حتى يقعد ودعوة المريض حتى يبرأ ودعوة الأخ لأخيه بظهر الغيب " . ثم قال : " وأسرع هذه الدعوات إجابة دعوة الأخ لأخيه بظهر الغيب " . رواه البيهقي في الدعوات الكبير

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا پانچ دعائیں ہیں جنہیں شرف قبولیت سے نوازا جاتا ہے۔ (١) مظلوم کی دعا یہاں تک کہ وہ ظالم سے اپنے ہاتھ سے یا اپنی زبان کے ذریعہ بدلہ لے لے ۔ (٢) حاجی کی دعا یہاں تک کہ وہ اپنے شہر اور اپنے اہل وعیال کے پاس واپس آ جائے یا حج سے فارغ ہو جائے (٣) جہاد کرنے والے کی دعا یا طلب علم و عمل میں سعی و کوشش سے فارغ ہو کر بیٹھ جائے (٤) مریض کی دعا یہاں تک کہ وہ اچھا ہو جائے یا مر جائے (٥) ایک بھائی کی اپنے بھائی کے لئے غائبانہ دعا۔ پھر اس کے بعد آپ نے فرمایا ان دعاؤں میں سب جلدی قبول ہونے والی ایک بھائی کی اپنے بھائی کے لئے غائبانہ دعا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں