صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ خرید وفروخت کے بیان ۔ حدیث 2060

نجش کا بیان اور بعض کا خیال ہے کہ یہ بیع جائز نہیں ہے اور ابن اوفی نے کہا کہ نجش کرنے والا سود خورخائن ہے اور یہ فریب باطل ہے، جائزنہیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دوزخ میں لے جائے گا اور جس نے وہ کام کیا جس کا میں نے حکم نہیں دیا تو وہ مردود ہے ۔

راوی: عبداللہ بن مسلمہ , مالک , نافع , عمر

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ نَهَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ النَّجْشِ

عبداللہ بن مسلمہ، مالک، نافع، حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نجش سے منع فرمایا ہے۔

Narrated Ibn 'Umar:
Allah's Apostle forbade Najsh.

یہ حدیث شیئر کریں