صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ خرید وفروخت کے بیان ۔ حدیث 2063

بیع ملامسہ کا بیان اور حضرت انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے ۔

راوی: قتیبہ , عبدالوہاب , ایوب , محمد , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نُهِيَ عَنْ لِبْسَتَيْنِ أَنْ يَحْتَبِيَ الرَّجُلُ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ ثُمَّ يَرْفَعَهُ عَلَی مَنْکِبِهِ وَعَنْ بَيْعَتَيْنِ اللِّمَاسِ وَالنِّبَاذِ

قتیبہ، عبدالوہاب، ایوب، محمد، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ دو قسم کا لباس ممنوع ہے ایک یہ کہ کوئی شخص ایک کپڑے میں احتباء کرے پھر اس کو مونڈھے تک اٹھائے اور دو قسم کی بیع سے منع کیا گیا ہے ایک بیع ملامسہ، دوسرے بیع منابذہ۔

Narrated Abu Huraira:
The Prophet forbade two kinds of dressing; (one of them) is to sit with one's legs drawn up while wrapped in one garment. (The other) is to lift that garment on one's shoulders. And also forbade two kinds of sale: Al-Limas and An-Nibadh.
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں