عورتوں سے خرید وفروخت کرنے کا بیان۔
راوی: حسان بن ابی عبادہ , ہمام , نافع , عبداللہ بن عمر , سے روایت کرتے ہیں کہ عائشہ
حَدَّثَنَا حَسَّانُ بْنُ أَبِي عَبَّادٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ قَالَ سَمِعْتُ نَافِعًا يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا سَاوَمَتْ بَرِيرَةَ فَخَرَجَ إِلَی الصَّلَاةِ فَلَمَّا جَائَ قَالَتْ إِنَّهُمْ أَبَوْا أَنْ يَبِيعُوهَا إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطُوا الْوَلَائَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا الْوَلَائُ لِمَنْ أَعْتَقَ قُلْتُ لِنَافِعٍ حُرًّا کَانَ زَوْجُهَا أَوْ عَبْدًا فَقَالَ مَا يُدْرِينِي
حسان بن ابی عبادہ، ہمام، نافع، عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے بریرہ کا سوال کیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لئے نکلے جب واپس آئے، تو آپ سے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے بیان کیا کہ اس کے وارثوں نے بیچنے سے منع کر دیا ہے مگر اس شرط کے ساتھ کہ ولاء ان لوگوں کی ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ولاء آزاد کرنے والے کے لئے ہے میں نے نافع سے پوچھا کہ بریرہ کا شوہر آزاد تھا انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں۔
Narrated Abdullah bin Umar:
Aisha wanted to buy Buraira and he (the Prophet ) went out for the prayer. When he returned, she told him that they (her masters) refused to sell her except on the condition that her Wala' would go to them. The Prophet replied, 'The Wala' would go to him who manumits.' " Hammam asked Nafi' whether her (Buraira's) husband was a free man or a slave. He replied that he did not know.
________________________________________