سوراخ میں پیشاب کرنے کی ممانعت
راوی: عبیداللہ بن سعید , معاذ بن ہشام , اپنے والد سے , قتادہ , عبداللہ بن سرجس
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ أَنْبَأَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَرْجِسَ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَبُولَنَّ أَحَدُکُمْ فِي جُحْرٍ قَالُوا لِقَتَادَةَ وَمَا يُکْرَهُ مِنْ الْبَوْلِ فِي الْجُحْرِ قَالَ يُقَالُ إِنَّهَا مَسَاکِنُ الْجِنِّ
عبیداللہ بن سعید، معاذ بن ہشام اپنے والد سے، قتادہ، حضرت عبداللہ بن سرجس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم لوگوں میں سے کوئی شخص کسی سوراخ میں پیشاب نہ کرے لوگوں نے کہا کہ سوراخ کے اندر پیشاب کرنا کس وجہ سے مکروہ ہوا۔ انہوں سے کہا کہ سوراخوں میں جنات رہتے ہیں۔
It was narrated from Qatadah, from ‘Abdullah bin Sarjis, that the Prophet of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “None of you should urinate into a burrow in the ground.” They said to Qatadah: “Why is it disliked to urinate into a burrow in the ground?” He said: “It is said that these are dwelling- places of the jinn.” (Da'if)