دائیں ہاتھ سے استنجا کرنے کی ممانعت
راوی: اسمعیل بن مسعود , خالد , ہشام , یحیی , عبداللہ بن ابوقتادہ , ابوقتادہ
أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ أَنْبَأَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَی عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا شَرِبَ أَحَدُکُمْ فَلَا يَتَنَفَّسْ فِي إِنَائِهِ وَإِذَا أَتَی الْخَلَائَ فَلَا يَمَسَّ ذَکَرَهُ بِيَمِينِهِ وَلَا يَتَمَسَّحْ بِيَمِينِهِ
اسمعیل بن مسعود، خالد، ہشام، یحیی، عبداللہ بن ابوقتادہ، حضرت ابوقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب تم میں سے کوئی شخص پانی پئے تو اس کو چاہیے کہ وہ پانی کے برتن میں سانس نہ لے اور جس وقت کوئی شخص پاخانہ کرنے جائے تو اس کو چاہیے کہ اپنے عضو مخصوص کو دائیں ہاتھ سے نہ چھوئے اور نہ دائیں ہاتھ سے اس کو صاف کرے یا سونتے۔ (جھاڑے)
It was narrated from Abu Qatadah that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “When any one of you drinks, let him not breathe into the vessel, and when he goes to the toilet let him not touch his penis with his right hand, nor wipe himself with his right hand.” (Sahih)