مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ تسبیح ، تحمید تہلیل اور تکبیر کے ثواب کا بیان ۔ حدیث 835

ہر صبح ایک فرشتہ کی طرف سے تسبیح کی ندائ

راوی:

وعن الزبير قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " ما من صباح يصبح العباد فيه إلا مناد ينادي سبحوا الملك القدوس " . رواه الترمذي

حضرت زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ایسی کوئی صبح نہیں ہوتی کہ جس میں ایک فرشتہ پکارنے والا پکار کر یہ نہ کہتا ہو کہ پاک بادشاہ کو اس کی پاکی کے ساتھ یاد کرو۔ (ترمذی)

تشریح
یعنی روزانہ صبح کے وقت ایک ایک فرشتہ پکار پکار کر انسانوں کو تاکید کرتا ہے کہ وہ یہ کہیں سبحان الملک القدوس یا اس طرح کہیں سبوح قدوس رب الملائکۃ والروح یا اس کے معنی یہ ہیں کہ روزانہ صبح کے وقت ایک فرشتہ لوگوں کو آگاہ کرتا ہے کہ وہ اس بات کا یقین واعتقاد رکھیں کہ ان کا رب تمام عیوب اور تمام نقائص سے پاک ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں