سمندری پانی کا بیان
راوی: قتیبہ , مالک , صفوان بن سلیم , سعید بن سلمہ , مغیرة بن ابوبردة , ابوہریرہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِکٍ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ سَلَمَةَ أَنَّ الْمُغِيرَةَ بْنَ أَبِي بُرْدَةَ مِنْ بَنِي عَبْدِ الدَّارِ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا نَرْکَبُ الْبَحْرَ وَنَحْمِلُ مَعَنَا الْقَلِيلَ مِنْ الْمَائِ فَإِنْ تَوَضَّأْنَا بِهِ عَطِشْنَا أَفَنَتَوَضَّأُ مِنْ مَائِ الْبَحْرِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هُوَ الطَّهُورُ مَاؤُهُ الْحِلُّ مَيْتَتُهُ
قتیبہ، مالک ، صفوان بن سلیم ، سعید بن سلمہ ، مغیرة بن ابوبردة، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا یا رسول اللہ ہم لوگ سمندر میں سوار ہوتے ہیں اور اپنے ساتھ کچھ پانی رکھ لیتے ہیں اگر ہم لوگ اس پانی سے وضو کریں تو پیاسے رہ جائیں اس وجہ سے کیا ہم سمندر کے پانی سے وضو کر لیا کریں؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا سمندری پانی پاک کرنے والا ہے اور اس کا مردہ حلال ہے۔
Abu Hurairah said: “A man asked the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: ‘Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, we travel by sea and we take a little water with us, but if we use it for Wudu’, we will go thirsty. Can we perform Wudu’ with sea-water?’ The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘Its water is a means of purification and its dead meat is permissible.” (Sahih)