سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 61

برف سے وضو کرنے کا بیان

راوی: علی بن حجر , جریر , عمارة بن قعقاع , ابوزرعہ بن عمرو بن جریر , ابوہریرہ

أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اسْتَفْتَحَ الصَّلَاةَ سَکَتَ هُنَيْهَةً فَقُلْتُ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا تَقُولُ فِي سُکُوتِکَ بَيْنَ التَّکْبِيرِ وَالْقِرَائَةِ قَالَ أَقُولُ اللَّهُمَّ بَاعِدْ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَايَ کَمَا بَاعَدْتَ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ اللَّهُمَّ نَقِّنِي مِنْ خَطَايَايَ کَمَا يُنَقَّی الثَّوْبُ الْأَبْيَضُ مِنْ الدَّنَسِ اللَّهُمَّ اغْسِلْنِي مِنْ خَطَايَايَ بِالثَّلْجِ وَالْمَائِ وَالْبَرَدِ

علی بن حجر، جریر ، عمارة بن قعقاع ، ابوزرعہ بن عمرو بن جریر، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس وقت نماز شروع فرماتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کچھ دیر تک خاموش رہتے۔ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے والدین آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر فدا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس خاموش رہنے کے وقت کیا پڑھتے ہیں؟ یعنی جو وقفہ تکبیر اور قرأت کے درمیان ہوتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں اس سکتہ کے دوران یہ دعا پڑھتا ہوں اے اللہ میرے اور میرے گناہوں کے درمیان ایسا فاصلہ کر دے جیسا فاصلہ تو نے مشرق اور مغرب کے درمیان کر دیا ہے۔ اے اللہ مجھ کو گناہوں سے ایسے پاک صاف کر دے جیسے سفید کپڑا میل سے پاک صاف کر دیا جاتا ہے۔ اے اللہ مجھ کو دھو ڈال میرے گناہوں سے برف اور پانی اور اولوں سے۔

It was narrated that Abu Hurairah said: “When the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم started Salah, he would remain silent for a short while. I said: ‘May my father and mother be ransomed for you, Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! What do you say when you remain silent between the Takbir and the recitation (in the Salah)?’ He said: ‘I say: (Allah, put a great distance between me and my sins, as great as the distance You have made between the East and the West; Allah, cleanse me of sin as a white garment is cleansed from filth; Wash away my sins with snow, water, and hail)’.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں