حیوان کے عوض حیوان اور غلام کے ادھا ر بیچنے کا بیان اور ابن عمرنے ایک اونٹنی چار انٹنیوں کے عوض خریدی جس کے متعلق ذمہ داری لے لی تھی کہ ربذہ میں حوالہ کر دیں گے اور ابن عباس نے فرمایا کہ کبھی ایک اونٹ دوانٹوں کے عوض خریدا اور ان میں سے ایک تو بائع کو دیدیا اور دوسر ے کے متعلق کہا کہ کل انشاءاللہ بلا تاخیر دیدوں گا بن میب نے کہا حیوان میں سود نہیں ایک اونٹ دو اونٹ کے عوض اور ایک بکر ی دو بکریوں کے عوض ادھار خرید سکتا ہے اور ابن سیر ین نے کہا دواونٹ کے عوض ایک اونٹ بیچنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔
راوی: سلیمان بن حرب , حماد بن زید , ثابت , انس
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کَانَ فِي السَّبْيِ صَفِيَّةُ فَصَارَتْ إِلَی دَحْيَةَ الْکَلْبِيِّ ثُمَّ صَارَتْ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
سلیمان بن حرب، حماد بن زید، ثابت، انس سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ قیدیوں میں حضرت صفیہ بھی تھیں وہ دحیہ کلبی کے حصہ میں آئیں پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مل گئیں۔
Narrated Anas:
Amongst the captives was Safiya. First she was given to Dihya Al-Kalbi and then to the Prophet.