لونڈی،غلام بیچنے کا بیان
راوی: ابوالیمان , شعیب , زہری , ابن محیریز , ابوسعید خدری
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ مُحَيْرِيزٍ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ بَيْنَمَا هُوَ جَالِسٌ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا نُصِيبُ سَبْيًا فَنُحِبُّ الْأَثْمَانَ فَکَيْفَ تَرَی فِي الْعَزْلِ فَقَالَ أَوَإِنَّکُمْ تَفْعَلُونَ ذَلِکَ لَا عَلَيْکُمْ أَنْ لَا تَفْعَلُوا ذَلِکُمْ فَإِنَّهَا لَيْسَتْ نَسَمَةٌ کَتَبَ اللَّهُ أَنْ تَخْرُجَ إِلَّا هِيَ خَارِجَةٌ
ابوالیمان، شعیب، زہری، ابن محیریز، ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ایک بار وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم قیدی عورتوں کے پاس پہنچتے ہیں تو جماع کرتے ہیں اور انہیں ہم بیچنا چاہتے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم عزل کے متعلق کیا حکم دیتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا تم لوگ ایسا کرتے ہو اگر تم لوگ ایسا نہ کرو تو بھی کوئی مضائقہ نہیں اس لئے کہ جس جان کا پیدا ہونا مقدر میں لکھا جا چکا ہے وہ پیدا ہو کر رہے گی۔
Narrated Abu Said Al-Khudri:
that while he was sitting with Allah's Apostle he said, "O Allah's Apostle! We get female captives as our share of booty, and we are interested in their prices, what is your opinion about coitus interrupt us?" The Prophet said, "Do you really do that? It is better for you not to do it. No soul that which Allah has destined to exist, but will surely come into existence.
________________________________________