وضو میں دونوں ہاتھ دھونے کا بیان
راوی: عمرو بن علی و حمید بن مسعدة , یزید و ابن زریع , شعبہ , مالک بن عرفطة , عبد خیر
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ وَحُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ عَنْ يَزِيدَ وَهُوَ ابْنُ زُرَيْعٍ قَالَ حَدَّثَنِي شُعْبَةُ عَنْ مَالِکِ بْنِ عُرْفُطَةَ عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ قَالَ شَهِدْتُ عَلِيًّا دَعَا بِکُرْسِيٍّ فَقَعَدَ عَلَيْهِ ثُمَّ دَعَا بِمَائٍ فِي تَوْرٍ فَغَسَلَ يَدَيْهِ ثَلَاثًا ثُمَّ مَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ بِکَفٍّ وَاحِدٍ ثَلَاثًا ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا وَيَدَيْهِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا ثُمَّ غَمَسَ يَدَهُ فِي الْإِنَائِ فَمَسَحَ بِرَأْسِهِ ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا ثُمَّ قَالَ مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَی وُضُوئِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَهَذَا وُضُوئُهُ
عمرو بن علی و حمید بن مسعدة ، یزید و ابن زریع ، شعبہ، مالک بن عرفطة، عبد خیر ، کی روایت ہے کہ ایک دن میں حضرت علی کی خدمت میں حاضر ہوا۔ انہوں نے ایک کرسی منگوائی اور اس پر تشریف فرما ہوئے اس کے بعد انہوں نے ایک برتن میں پانی طلب فرمایا اور دونوں ہاتھ دھوئے تین مرتبہ پھر کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا ایک ہی چلو سے تین مرتبہ اور پھر چہرہ دھویا۔ تین مرتبہ اور تین تین مرتبہ دونوں ہاتھ دھوئے پھر اپنا ہاتھ برتن میں ڈال کر سر کا مسح کیا پھر دونوں پاؤں دھوئے تین تین مرتبہ۔ اس کے بعد کہا کہ جس شخص کو خواہش ہو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وضو دیکھنے کی تو وہ شخص اس وضو کو دیکھ لے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہی وضو تھا۔
It was narrated that ‘Abd Khair said: “I saw ‘Ali call for a chair and he sat down, then he called for water in a vessel and washed his hands three times, then he rinsed his mouth and nose with one hand, three times. Then he washed his face three times, and his hands three times. Then he dipped his hand in the vessel and wiped his head, then he washed each foot three times. Then he said: ‘Whoever would like to see how the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم performed Wudu this is his Wudu.“ (Sahih)