سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 97

وضو میں ہاتھوں کو کتنی مرتبہ دھونا چاہئے؟

راوی: قتیبہ بن سعید , ابوحوص , ابواسحاق , ابی حیة

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي حَيَّةَ وَهُوَ ابْنُ قَيْسٍ قَالَ رَأَيْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ تَوَضَّأَ فَغَسَلَ کَفَّيْهِ حَتَّی أَنْقَاهُمَا ثُمَّ تَمَضْمَضَ ثَلَاثًا وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا وَغَسَلَ ذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِهِ ثُمَّ غَسَلَ قَدَمَيْهِ إِلَی الْکَعْبَيْنِ ثُمَّ قَامَ فَأَخَذَ فَضْلَ طَهُورِهِ فَشَرِبَ وَهُوَ قَائِمٌ ثُمَّ قَالَ أَحْبَبْتُ أَنْ أُرِيَکُمْ کَيْفَ طُهُورُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

قتیبہ بن سعید ، ابوحوص ، ابواسحاق، ابی حیة سے روایت ہے کہ میں نے حضرت علی کو دیکھا کہ انہوں نے وضو کیا تو پہلے اپنے دونوں پہونچے دھوئے یہاں تک کہ انہوں نے ان کو (اچھی طرح سے) صاف کیا۔ اس کے بعد تین مرتبہ کلی کی اور تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالا اور چہرہ تین مرتبہ دھویا اور دونوں بازو تین تین مرتبہ دھوئے پھر سر پر مسح فرمایا۔ اس کے بعد دونوں پاؤں کو ٹخنوں تک دھویا۔ پھر کھڑے ہوگئے اور وضو کا پانی کھڑے کھڑے پی لیا اس کے بعد فرمایا کہ مجھے خیال ہوا کہ میں تم لوگوں کو جناب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا طریقہ وضو سکھلاؤں۔

It was narrated that Abu Hayyah — Ibn Qais — said: “I saw ‘Ali perform Wudu. He washed his hands until they looked clean, then he rinsed his mouth three times and his nose three times, and he washed his face three times, and he washed each forearm three times. Then he wiped his head, then he washed his feet up to the ankles. Then he stood up, took the leftover water for his Wudu’ and drank from it while standing. Then he said: ‘I wanted to show you how the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم performed Wudu.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں